ملک بھر میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، حیدرآباد میں 15 ماہ کا بچہ بھی کوویڈ سے متاثر

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 328 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں جے این۔ 1 ویرئینٹ کے کورونا کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ جے این ون ویرئینٹ دنیا کے 38 ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس ی وجہ سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ وہیں ملک بھر میں کورونا کیسز کی کل تعداد 2669 تک پہنچ گئی ہے۔

اس سال کے اسی مہینے ریاست کیرالہ میں جے این۔ 1 کورونا کیس سامنے آگیا۔ کیرالہ کے علاوہ ملک کی کئی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر کورونا کیسز دیکھے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے مرکزی طبی اور محکمہ صحت نے متعلقہ ریاستوں کو الرٹ کر دیا ہے۔

ریاست کیرالہ میں سب سے زیادہ کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کیرالہ کے سبریمالا مندر میں ایاپا بھکت دیگر ریاستوں سے بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ حدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہاں کورونا کے کیسز دیگر علاقوں میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

کرناٹک میں کورونا کیسز کی تعداد 105 تک پہنچ گئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا کیسز کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح جمعرات کو ریاست راجستھان میں کورونا کے دو نئے کیس سامنے آئے تھے۔

تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ کرناٹک میں کورونا کے 13 معاملے درج ہوئے ہیں۔ ملک کی 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کا کوئی نیا کیس درج نہیں ہوا ہے۔ مغربی بنگال، اڈیشہ اور ہماچل پردیش میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ہے۔

تلنگانہ میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حیدرآباد میں ایک 14 ماہ کا بچہ کوویڈ سے متاثر پایا گیا۔ حیدرآباد کے نیلوفر اسپتال میں بچے کا علاج کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں