کشمیر کی مسجد میں فجر کی اذان دے رہے سابق پولیس افسر فائرنگ میں جاں بحق

حیدرآباد (دکن فائلز) جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں ایک انتہائی تکلیف دہ واقعہ پیش آیا جس میں ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کو دوران اذان گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد شفیع فجر کی نماز سے قبل مسجد میں اذان دے رہے تھے کہ اچانک کچھ نامعلوم اشرار مسجد میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی جس میں سابق پولیس افسر محمد شفیع جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کے بعد علاقہ میں کھرام مچ گیا اور لوگوں نے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم عسکریت پسندوں کی تلاش تیز کردی ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق محمد شفیع کی نماز جنازہ میں سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی اور نم آنکھیوں سے انہیں سپرد لحد کردیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں