حیدرآباد کی مشہور ہوٹل ’کھانا خزانہ ریسٹرو‘ کی برانچ کا عیسیٰ میاں بازار، موتی مارکٹ (چادرگھاٹ) میں آغاز، احمد بلعلہ اور کے وینکٹیش نے کیا افتتاح

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کی مشہور ہوٹل ’کھانا خزانہ ریسٹرو‘ کے ایک اور برانچ کا عیسیٰ میاں بازار، موتی مارکٹ چادرگھاٹ میں افتتاح عمل میں آیا۔ ملک پیٹ کے رکن اسمبلی احمد بن عبداللہ بلعلہ صاحب اور عنبرپیٹ رکن اسمبلی کے وینکٹیش صاحب نے ’کھانا خزانہ ریسٹرو‘ کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر محمد عبدالرزاق صاحب، محمد عبدالغنی صاحب، محمد عبدالقیوم صاحب، سید علیم صاحب، محسن پیر صاحب کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔

معروف کے کے ہوٹل گروپ کی پہلی برانچ ’کھانا خزانہ ریسٹرو‘ اعظم پورہ ریلوے بریج کے قریب واقع ہے جس کی شاندار کامیابی کے بعد کھانے کے شائقین حضرات کی سہولت کےلئے ’کھانا خزانہ ریسٹرو‘ ہوٹل کی نئی برانچ کا عیسی میاں بازار روڈ، موتی مارکٹ چادرگھاٹ چوراہے پر آغاز ہوا ہے جہاں چائنیز، مغلائی پکوان کے علاوہ شاہی چکن بریانی اور لاجواب چائے سے کھانے کے شائقین لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہاں صبح کے اوقات میں ذائقہ دار ناشتہ کا بھی نظم رہے گا۔ ’کھانا خزانہ ریسٹرو‘ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں انتہائی لذیذ اور خوش ذائقہ کھانے (ڈشز) کم داموں میں دستیاب ہیں۔

’کھانا خزانہ ریسٹرو‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منیجنگ پارٹنر محمد عبدالقوی عمر اور محمد عبدالنجیب کو مہمانوں نے مبارکباد دی اور گلپوشی کی۔

تقاریب و دیگر فنکشنز میں آرڈر کےلئے فون نمبر 7569826657 یا 9985751102 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں