دہلی میں اسرائیلی سفارتخانہ کے قریب دھماکہ، عملہ محفوظ

حیدرآباد (دکن فائلز) دارالحکومت نئی دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسس موقع پر پہنچ گئیں۔ دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سفارتی عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ دہلی میں واقع اسرائیلی سفارت خانہ کے قریب میں آج ایک کم شدت کا دھماکہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آج شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ کی آواز سنائی دی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ دہلی پولیس کی سیکورٹی اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا، اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان گائے نیر نے بتایا کہ سفارت خانہ کے قریب دھماکہ ہوا جبکہ تمام عملہ محفوظ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں