حیدرآباد (دکن فائلز) ملک کے متعدد ایئرپورٹس کو بم دھماکہ سے ارانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے میل کرتے ہوئے دہلی کے علاوہ ملک کے 6 دیگر ایئرپورٹس پر بم دھماکے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ دہلی سمیت 7 ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔
ذرائع کی مطابق دھمکی آمیز ای میل میں نامعلوم افراد نے کہا کہ وہ دہلی، جے پور، لکھنؤ، چندی گڑھ، ممبئی، چینائی اور احمد آباد کے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے والے ہیں۔ دھمکی آمیز میل گذشتہ چہارشنبہ کی رات 10:23 بجے موصول ہوا، جس کے بعد سیکوریٹی ایجنسیاں چوکس ہوگئی اور ہوائی اڈوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ملک کے ایئرپورٹس پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں ممبئی کے کئی بینکوں کو بم دھماکہ سے اڑانے کی دھمکی بھی موصول ہوئی تھی۔


