مرکز، آسام حکومت اور الفا میں امن معاہدہ: امت شاہ نے باغی گروپ کے مطالبات کو پورا کرنے کا وعدہ کیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) مرکز، آسام حکومت، اور یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (ULFA) کے درمیان ایک سہ فریقی امن معاہدے پر دہلی میں دستخط کیے گئے ہیں، جس سے شمال مشرقی خطے کے سب سے بڑے باغی گروپ کی سرگرمیاں بند ہوجائیں گی۔ الفا (آزاد) گروپ جس کی قیادت پریش باروہ کر رہے ہیں نے معاہدہ کی مخالفت کی ہے۔

آسام کے سب سے پرانے باغی گروپ کے ساتھ امن معاہدے کا مقصد غیر قانونی امیگریشن، مقامی کمیونٹیز کے لیے زمین کے حقوق اور آسام کی ترقی کے لیے مالیاتی پیکج جیسے مسائل کو حل کرنا ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکز اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ULFA کے تمام معقول مطالبات کو ایک مقررہ وقت میں پورا کیا جائے گا جبکہ ULFA کو ایک تنظیم کے طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

شاہ نے کہاکہ ’ہم ULFA کی قیادت کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ امن عمل کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مرکز میں ان کے اعتماد کا احترام کیا جائے گا۔ شاہ نے کہاکہ شمال مشرق میں امن اور استحکام کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں