ممبئی میں سلسلہ وار بم دھماکوں کی دھمکی سے دہشت، پولیس ہائی الرٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) نئے سال کے موقع پر ممبئی پولیس کی جانب سے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ایک ایک مشتبہ شخص نے کال کرکے ممبئی میں سلسلہ وار دھماکوں سے تباہی مچانے کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد شہر بھر میں الرٹ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام تقریباً 6 بجے ممبئی پولیس کنٹرول روم پر کال کرنے والے ایک نامعلوم شخص نے دھمکی دی کہ وہ نئے سال کے دن سلسلہ وار بم دھماکے کر رہا ہے اور فون کاٹ دیا۔ پولیس نے فوری طور پر چوکسی اختیار کرتے ہوئے شہر کے اہم مقامات پر چیکنگ شروع کردی، کہیں بھی کوئی مشکوک یا مشتبہ چیز نہیں ملی۔ پولیس نے اس معاملہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور زور و شور سے فون کرنے والے شخص کو تلاش کیا جارہا ہے۔

وہیں مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے بم کی دھمکی کی کال سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ممبئی پولیس ہائی الرٹ پر ہے اور اگر کوئی غیرقانونی کام کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس فون کرنے والے کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سال نو کی تقریبات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں