ملک میں سال کے آخری روز کورونا کے 841 کیسز رپورٹ، 7 ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کوویڈ کے نئے ویرئینٹ جے این ون کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 841 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 4309 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق تقریباً 7 ماہ کے بعد کورونا کیسز کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کئے گئے۔ گزشتہ 19 مئی کو ملک میں 845 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ اس کے بعد نئے کیسز کی تعداد بتدریج کم ہوتی رہی۔ وائرس کی وجہ سے تین افراد کی موت ہوچکی ہے۔

سب سے زیادہ کیسز کیرالہ میں رپورٹ ہورہے ہیں۔ اس پس منظر میں حکام کو شبہ ہے کہ نئے ریریئنٹ کی وجہ سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ نئے سال کے موقع پر بڑے پیمانہ پر جشن منانے کی تیاریاں کی جارہی ہے ایسے میں آنے والے دنوں میں کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں