پٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں: آئیل ٹینکرس مالکان کی جانب سے ہڑتال کا اعلان، عوام میں تشویش

حیدرآباد (دکن فائلز) آئیل ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کا ملک بھر میں دیکھا جارہا ہے۔ خاص کر شہری علاقوں میں واقع پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح ممبئی کے 50 فیصد پٹرول پمپ اس وقت خشک ہوچکے ہیں۔ پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے تعاون کیا جارہا ہے تاہم آئل ٹرک ڈرائیور ہڑتال کی وجہ سے حالات خراب ہوگئے ہیں۔ کل شام تک ملک کے کئی شہروں میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ملک بھر میں آئیل ٹینکرز مالکان نے 72 گھنٹوں کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے بعد عام لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ملک کے دیگر علاقوں کے علاوہ حیدرآباد کے کئی پٹرول اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئی اور لوگ بڑی تعداد میں اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھروارہے ہیں۔

پٹرول ڈیزل ٹینکر ڈرائیوروں نے مرکزی حکومت کی جابن سے لائے گئے ‘ہٹ اینڈ رن’ قانون کے خلاف احتجاج کیا ہے جس کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی سپلائی متاثر ہوگی اور پٹرول پمپس پر پٹرول و ڈیزل کی قلت ہوجائے گی اسی خدشہ کے پیش نظر لوگ پٹرول اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں اور پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق کئی پٹرول پمپس پر ’نو اسٹاک‘ کے بورڈس بھی لگادیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں