منی پور میں اب مسلمانوں پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 4 جاں بحق

(فوٹو: بشکریہ مکتوب میڈیا)
حیدرآباد (دکن فائلز) منی پور کے لیلونگ ضلع تھوبال میں اشرار کی فائرنگ میں چار مسلم افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک بھر کے مسلمانوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ عسکریت پسندوں نے گذشتہ روز لیلونگ چنگاؤ علاقہ میں ایک مخصوص کمیونیٹی پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ بعدازاں فائرنگ میں زخمی افراد میں سے 4 کی موت ہوگئی۔

دی پرنٹ کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت بنگالی میتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سراج الدین، محمد آزاد خان، محمد دولت اور محمد حسین کی حیثیت سے کی گئی۔ واضح رہے کہ منی پور میں طویل عرصہ سے میتی اور کوکی گروپوں کے درمیان تصادم جاری ہے، جس میں ابھی تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پولیس نے متاثرین کی شناخت بنگالی میتیس کے طور پر کی ہے، یہ کمیونٹی منی پور کی تقریباً 8 فیصد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے اور وادی امپھال کے آس پاس رہتی ہے۔ مبینہ طور پر حملہ آوروں کا تعلق ریاست میں اکثریتی میٹی کمیونٹی سے تھا۔

10 زخمی افراد میں 3 نابالغ بھی شامل ہیں۔ چیف منسٹر این بیرن سنگھ نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں