تلنگانہ میں راشن کارڈس کو منسوخ کیا جارہا ہے؟ اسدالدین اویسی کے سوال پر اتم کمار ریڈی کا جواب

حیدرآباد (دکن فائلز) کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی تھی کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے پرانے راشن کارڈس کو منسوخ کیا جارہا ہے۔ اس خبر پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی سے استفسار کیا۔


اسدالدین اویسی کے سوال پر اتم کمار ریڈی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’راشن کارڈس کو منسوخ کرنے کی خبر سراسر جھوٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں ایک بھی راشن کارڈ کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

اتم کمار ریڈی نے ایکس پر اسدالدین اویسی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اسد، راشن کارڈ کی منسوخی کی یہ خبر سراسر جھوٹ ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری حکومت نے ریاست بھر میں ایک بھی راشن کارڈ کو منسوخ نہیں کیا ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں