حیدرآباد (دکن فائلز) مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے تلنگانہ میں سائبرآباد کمشنریٹ کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کو کارکردگی کے لحاظ سے ملک کے بہترین پولیس اسٹیشن کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر بی ناگیندر بابو نے آج جے پور میں منعقدہ تمام ریاستوں کے ڈی جی پیز کے اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ہاتھوں سے ’سب سے بہترین پولیس اسٹیشن‘ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اس کامیابی پر راجندر نگر ایس ایچ او کو مبارکباد دی۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کو ملک کے بہترین پولیس اسٹیشن کے طورپر اول مقام حاصل کرنے پر پولیس افسران کو مبارکباد دی۔ ہندوستان کی وزارت داخلہ نے سال 2023 کیلئے ملک کے بہترین پولیس اسٹیشنوں کی فہرست کا اعلان کیاہے۔ اس فہرست میں راجندر نگر پولیس اسٹیشن نے پہلا مقام حاصل کیاہے۔ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر بی ناگیندر بابو نے جمعہ کو جے پور میں منعقدہ تمام ریاستوں کے ڈی جی پیز کی میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ہاتھوں سے ٹرافی وصول کی۔


