حلال سرٹیفائیڈ معاملہ میں سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت سے جواب طلب کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) اتر پردیش کی یوگی حکومت نے حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کے پروڈکشن اور فروخت پر پابندی لگانے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے دو الگ الگ عرضیا سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھیں جس پر آج سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے آج ریاستی حکومت کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد کو اس معاملہ میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حلال انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے حلال سرٹیفائیڈ معاملہ میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش حکومت نے گزشتہ سال 18 نومبر کو حلال سرٹیفکیشن والی خوردنی مصنوعات کے پروڈکشن، ذخیرہ اندوزی، تقسیم و فروخت پر فوری اثر سے پابندی لگا دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں