22 جنوری کو رام مندر پروگرام کے موقع پر مسلمان تحمل کا مظاہرہ کریں: جماعت اسلامی ہند

حیدرآباد (دکن فائلز) ہمارا ملک اکثریتی جمہوریت کی طرف بڑھ رہا ہے، یہ ملک کی لبرل سوسائٹی اور جمہوریت کے مستقبل کے لئے خطرناک ہے- دہلی میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت سلیم انجینئیر نے حالیہ پارلیمانی اجلاس میں بڑی تعداد میں اپوزیشن ممبران کی تعطلی کے معاملہ پر کہا کہ ایسے اقدامات فسطائی ذہنیت کی غماز ہے۔

رام مندر پران پرتشٹھان پروگرام کے پس منظر میں انہوں نے کہا کہ اسے پالیٹیکل ایونٹ بنادیا گیا ہے۔ یہ سیکولر ڈیموکریسی کے خلاف ہے۔ ہمیں مندر تعمیر پر کچھ نہیں کہنا ہے لیکن اسے الیکشن کیمپین بنانا اچھی علامت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کو حب الوطنی کی علامت بتانا اور سوسائٹی کو پولرائز کرنے کی کوشش کرنا قطعی مناسب نہیں ہے- جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی طرح کے اکساوے میں آئیں اور نہ مشتعل ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں