حجاب نہ کرنے والی مسلم خواتین سے متعلق بیان پر کیرالا کے معروف مسلم اسکالر مکم عمر فیضی کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد (دکن فائلز) کیرالہ پولیس نے معروف مسلم اسکالر و آل کیرالہ جمعیۃ العلماء کے رہنما مکم عمر فیضی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ عمر فیضی نے اپنے بیان میں مبینہ طور پر حجاب نہ پہننے والی خواتین کو ’مشکوک کردار کی حامل‘ قرار دیا تھا۔

فیضی نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران ان خواتین سے متعلق تبصرہ کیا تھا جو حجاب کا استعمال نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جو خواتین حجاب نہیں پہنتیں ان کا کردار قابل اعتراض ہوتا ہے۔ ان کے بیان پر متعدد خاتون تنظیموں نے واویلا مچادیا۔

ایک سماجی کارکن خاتون وی پی زہرہ کی شکایت کے بعد عمر فیضی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ عمر فیضی نے متنازعہ ریمارکس گذشتہ سال اکتوبر میں کئے تھے تاہم کیس اب درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق عمر فیضی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 295 اور 298 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں