گیانواپی مسجد سروے رپورٹ پر وارانسی عدالت 24 جنوری کو فیصلہ سنائے گی

حیدرآباد (دکن فائلز) وارانسی عدالت نے آج اے ایس آئی کی جانب سے گیان واپی مسجد کے سروے کی سائنسی رپورٹ کو عام کرنے یا اس کی کاپیاں دونوں فریقین کے حوالے کرنے سے متعلق فیصلہ سنانے کےلئے 24 جنوری کا وقت طے کیا ہے۔ اس حوالے سے عدالت کا کہنا ہے کہ سول جج سینئر ڈیویژن تیز رفتار عدالت کے فیصلے کے آنے کے بعد ہم اس معاملے پر فیصلہ دیں گے۔

آج ہوئی سماعت کے دوران اے ایس آئی کی ٹیم اور مسلم و ہندو فریقین عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے کہا کہ سیول جج سینئر ڈیویژن فاسٹ ٹریک کورٹ کے فیصلے کے بعد اس معاملے میں فیصلہ سنایا جائے گا جبکہ فاسٹ ٹریک کورٹ 19 جنوری کو اس معاملہ میں فیصلہ سنائے گی۔

واضح رہے کہ سروے اس لئے کیا جا رہا ہے تا کہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ گیان واپی مسجد کسی مندر پر بنائی گئی ہے یا نہیں جیسا کہ ہندو فریقین کا دعویٰ ہے۔ سروے کا حکم الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تھا جبکہ مسجد کمیٹی نے اس کی مخالفت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں