انتہائی دلچسپ: 28 سال بعد 1996 کا کیلنڈر 2024 میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے!

کیا آپ نے 1996 کا کیلنڈر سنبھال کے رکھا ہے، یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے کہ تقریباً 30 برس پرانے کیلنڈر کا اب کیا کام ہے۔ آیئے ہم آپ کو ایک دلچسپ بات بتاتے ہیں کہ اگر آپ نے 1996 کا کیلنڈر سنبھال کے رکھا ہے تو اسے نکال لیجئے کیونکہ رواں سال اسکی ضرورت پیش آئے گی۔

آپ 1996 کا کیلنڈر رواں سال بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ 1996 کی طرح 2024 بھی لیپ ایئر ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 کی دہائی کی پرانی یادوں کو دوبارہ تازہ کرنے والے چند منچلوں نے 1996 اور 2024 کے کیلنڈرز کا موازنہ کیا ہے۔

ان کے مطابق تاریخ خود کو ایک بار پھر دہرا رہی ہے، 1996 کی طرح رواں سال کا آغاز بھی پیر کے دن ہوا ہے، رواں سال فروری میں 29 دن ہیں. صرف اتنا ہی نہیں بلکہ 1996 کی طرح رواں سال بھی 5 نومبر کو ہی امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

کھیلوں کی بات کی جائے تو 1996 کی طرح رواں سال بھی اولمپکس گیمز کا انعقاد کیا جائے گا اگرچہ رواں سال کی تاریخیں ماضی سے مختلف ہیں۔ اب ایسے میں اگر کسی کے پاس 28 برس پرانا ونٹیئج کیلنڈر موجود ہے تو وہ پھر پرانی یادوں کو تازہ کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں