حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں آج ٹریفک چالانات میں بھارتی رعایت سے متعلق اسکیم کا آخری دن ہے۔ کانگریس حکومت کی جانب سے زیر التواء ٹریفک چالان کو کلیئر کرنے کے لیے رعایتی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو ایک بڑی راحت دی۔ اسکیم کا آغاز 26 دسمبر سے کیا گیا جبکہ آج 10 جنوری کو ٹریفک چالانات پر رعایت کی اسکیم کا آخری روز ہے۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا آج آخری موقع ہے۔
حکومت نے رعایتی اسکیم کے ذریعہ دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں پر 80 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح موٹر گاڑیوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں پر 60 فیصد اور آر ٹی سی بسوں پر 90 فیصد رعایت رہے گی۔ اسکیم کا آج رات 11 بجکر 59 منٹ پر اختتام ہوجائے گا۔ ابھی تک حکومت کی جانب سے اسکیم کی تاریخ میں توسیع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔


