رام مندر کی افتتاحی تقریب میں سونیا گاندھی اور ملکارجن کھرگے کی شرکت کو لیکر کانگریس کا بڑا بیان

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے پارٹی رہنما ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ سونیا گاندھی، ملکارجن کھرگے اور ادھیر رنجن چودھری کو 22 جنوری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی تھی تاہم کانگریس پارٹی نے آر ایس ایس پر ایودھیا کے نام پر سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعوت کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں کانگریس رہنماؤں کی شرکت کو لیکر جاری قیاس آرائیوں کا آج اختتام ہوگیا جب کانگریس کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا کہ ان کی پارٹی کے رہنما اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

کانگریس پارٹی اس پورے پروگرام کو یہ کہتے ہوئے دوری اختیار کرلی کہ یہ آر ایس ایس اور بی جے پی کا پروگرام ہے۔ کانگریس نے تنقید کی کہ ایودھیا رام مندر کی تعمیر ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے، لیکن لوک سبھا انتخابات سے قبل اس کا افتتاح انجا دیا جارہا ہے تاکہ سیاسی فائدے اٹھایا جاسکے۔ کانگریس نے واضح کیا کہ مذہب ذاتی معاملہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں