تلنگانہ بی جے پی کو جھٹکے پہ جھٹکا، وکرم گوڑ کے بعد جیا سدھا نے بھی پارٹی کو چھوڑ دیا

حیدرآباد (دکن فائلز) تلگو فلموں کی مشہور اداکارہ اور سابق رکناسمبلی جیا سدھا نے بی جے پی کو الوداع کہہ دیا۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے بھگوا پارٹی کو مسلسل جھٹکے پہ چھٹکے لگ رہے ہیں۔ جیاسدھا نے بھی پارٹی سے اپنا رشتہ توڑ دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے ریاستی صدر کشن ریڈی کو روانہ کیا۔ جیاسدھا کے بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں جیاسدھا کے سکندرآباد اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کی امید تھی لیکن بی جے پی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا۔

اسی طرح وکرم گوڑ نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں گوشہ محل حلقہ سے ٹکٹ کی امید کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم انہوں نے بھی آج پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سابق ریاستی وزیر مکیش گوڑ کے بیٹے وکرم گوڑ نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مکیش گوڑ کے بھی کانگریس میں شمولیت کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں