تین سے زیادہ بچوں والی خواتین کو سرکاری اسکیم کا فائدہ نہیں ملے گا، آسام کی بی جے پی حکومت کا ایک اور متنازعہ اعلان

حیدرآباد (دکن فائلز) آسام میں بی جے پی حکومت کا ایک اور متنازعہ اعلان سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیمنتا بسوا سرما حکومت نے دیہی خواتین کاروباریوں کے لیے شروع کی گئی اسکیم پر شرائط عائد کرتے ہوئے عورت کے بچوں کی تعداد کی حد کو شامل کردیا گیا۔

ریاستی حکومت کے مطابق اگر کسی خاتون کے تین سے زیادہ بچے ہوں تو اس خاتون کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ نہیں ملے گا۔ وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے ریاست کی خواتین کے لیے مہیلا انٹرپرینیورشپ اچھونی اسکیم کا آغاز کیا جبکہ اسکیم کی شرائط کے مطابق جن خواتین کے تین سے زیادہ بچے ہیں انہیں اس سکیم کا فائدہ نہیں ملے گا۔

شرائط کے مطابق اگر جنرل اور او بی سی زمرے کی خواتین اس اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں تو ان کے 3 سے زیادہ بچے نہیں ہونے چاہئیں۔ وہیں، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور درج فہرست ذات (ایس سی) خواتین کے لیے یہ حد چار بچوں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں