حیدرآباد (دکن فائلز) اکثر آپ نے نوجوان جوڑوں کو بائیک پر جاتے ہوئے، پارک میں گھومتے ہوئے یا پھر ہوٹلس میں دیکھا ہوگا تاہم اب ایک عاشق جوڑے نے پولیس کو حیران کردیا ہے۔ یہ جوڑا ’چین اسنیچنگ‘ کی واردات میں ملوث پایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان جوڑا جو بائیک پر سوار تھا نے نلگنڈہ میں ہلچل مچادی۔ بائیک پر سوار جوڑے نے ایک سڑک پر پیدل جارہی خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگیا۔
نوجوان لڑکا اسکوٹی چلارہا تھا اور لڑکی پیچھے بیٹھی تھی۔ حیرت انگیز طور پر جوڑا ایک خاتون کے قریب پہنچتا ہے جبکہ لڑکی خاتون کے گلے سے چھین کھینچ لیتی ہے اور پھر لڑکا تیز رفتاری سے اسکوٹی چلاکر وہاں سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون کی چیخ و پکار کے بعد مقامی لوگوں نے جوڑے کا پیچھا کیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ’چین اسنیچنگ‘ کی واردات سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگئی۔
بعدازاں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھا تو حیران رہ گئی، کیونکہ ایک نوجوان لڑکی اس واردات میں ملوث پائی گئی جبکہ اس کا عاشق اسکوٹی چلارہا تھا اور وہ خود خاتون کے گلے سے چین کھینج رہی تھی۔ پولیس کی جانب سے نوجوان جوڑے کو پکڑنے کےلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق بہت جلد جوڑے کو گرفتار کرلیا جائے گا۔


