حیدرآباد (دکن فائلز) ملک بھر میں گھنے کہرے کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔ حیدرآباد کے شمش آباد ایرپورٹ پر کئی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ حکام نے تین دنوں میں 37 پروازیں منسوخ کردیں۔ اسی طرح حیدرآباد سے دیگر ریاستوں اور بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی۔ فلائٹ سروس کی منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حیدرآباد، دہلی، چنئی، بنگلور، ممبئی اور کولکتہ کے ہوائی اڈوں نے مسافروں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے وار رومز قائم کیے ہیں۔
اس کے علاوہ فلائٹ سروسز کے آپریشن کے حوالے سے ایئر لائنز کے لیے معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پی) جاری کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، گھنے دھند کی وجہ سے گذشتہ اتوار، پیر اور منگل کو دہلی ہوائی اڈے پر 100 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ 150 سے زائد پروازیں تاخیر سے چلی ہیں۔


