اڈانی گروپ کا تلنگانہ میں 12 ہزار 400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی گوتم اانی سے ملاقات

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے بتایا کہ اڈانی گروپ نے تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اڈانی گروپ نے تلنگانہ میں 12,400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے داووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی سے ملاقات کی۔ اڈانی گروپ نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ چار مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تلنگانہ میں اڈانی گرین انرجی کی جانب سے 1350 میگاواٹ کے دو پمپڈ اسٹوریج پروجیکٹس قائم کئے جائیں گے۔ اسی طرح امبوجا سیمنٹس لمیٹڈ تلنگانہ میں 6 ملین ٹن سالانہ سیمنٹ گرائنڈنگ یونٹ میں 1,400 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ نیز، اڈانی گروپ ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس حیدرآباد، تلنگانہ میں اڈانی ایرو اسپیس اور ڈیفنس پارک میں کاؤنٹر ڈرون سسٹم، میزائل ڈیولپمنٹ اور مینوفیکچرنگ مراکز میں 1,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے گوتم اڈانی کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت پروجیکٹوں کے لیے ضروری سہولیات، بنیادی ڈھانچہ اور تعاون فراہم کرے گی۔

اس دوران گوتم اڈانی نے تلنگانہ کی نئی حکومت کی تعریف کی اور اسے سرمایہ کار دوست قرار دیا۔ اڈانی گروپ نے تلنگانہ میں تیز رفتاری سے ترقی کی امید ظاہر کی۔ اس موقع پر انفارمیشن ٹکنالوجی اور صنعت کے وزیر ڈی سریدھر بابو وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں