حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس کے سربراہ اور تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو اس 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے رام جنم بھومی تیرتھکشیتر ٹرسٹ کی جانب سے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ ٹرسٹ نے مندر کی افتتاحی تقریب کےلئے ملک و بیرون ملک کی اہم شخصیتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں سیاسی جماعتوں کے سربراہان، وزرائے اعلیٰ، سابق وزرائے اعلیٰ، وزرا و سابق وزرا کے علاوہ فلمی و دیگر معروف شخصیات شامل ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ کے سی آر کو بھی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلئے دعوت دی گئی تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق کے سی آر اس پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی کے سی آر کے کولہے کا آپریشن ہوا تھا جبکہ وہ اپنے فارم ہاوز میں گرگئے تھے۔ فی الحال ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔


