حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم رکھنے کی دھمکی کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ شمش آباد ایرپورٹ پر بم رکھنے کی دھمکی کے بعد سیکوریٹی حکام الرٹ ہوگئے۔ ایک نامعلوم شخص نے شمس آباد ایئرپورٹ کسٹمر کیر پر دھمکی آمیز پیام بھیجا جس کے بعد ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا۔
شمش آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر سیکوریٹی اہلکاروں اور بم اسکواڈ نے تلاشی شروع کردی اور سیکوریٹی سخت کردی۔ وہیں دوسری جانب دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے کی تلاش بھی شروع کردی گئی۔ حکام کے مطابق دھمکی آمیز پیغام بیرون ملک سے موصول ہوا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


