راہل گاندھی کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس رہنما و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو آسام کی ایک مندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی جب آسام میں بٹادروا مندر جانے کی کوشش کی تو انہیں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ مندر کمیٹی کے ارکان نے انہیں مندر میں داخل ہونے نہیں دیا۔ بٹادروا 15ویں صدی کے آسامی سنت شریمانتا شنکردیوا کی جائے پیدائش پر بنایا گیا مندر ہے۔

راہول گاندھی بھارت جوڑو نیا یاترا کے دوران آج بٹدروا پہنچے۔ اس موقع پر جب انہوں نے مندر جانے کی کوشش کی تو کمیٹی کے ارکان نے انہیں روک دیا۔ راہل گاندھی نے انہیں مندر میں داخل ہونے سے روکے جانے پر احتجاج کیا اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ سڑک پر ہی بیٹھ گئے۔ کانگریس رہنماؤں نے مندر کمیٹی سے دریافت کیا کہ راہل گاندھی نے آخر ایسا کیا جرم کیا ہے جس کے تحت انہیں مندر میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا ہے۔ اس موقع پر کشیدگی دیکھی گئی۔

وہیں کمیٹی کے ارکان نے بتایا کہ انہیں مندر میں ہنگامہ پسند نہیں ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ کچھ دیر پوجا کریں گے اور چلے جائیں گے، لیکن کمیٹی کے ارکان نے ایک نہیں سنی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی ہیں جو فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کو مندر میں داخل ہونا چاہئے اور کس کو نہیں جانا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں