گجرات میں مسلمانوں کو کھمبے سے باندھ کر پیٹنے والے مجرم پولیس اہلکاروں کی سزا پر سپریم کورٹ نے روک لگادی

حیدرآباد (دکن فائلز) گجرات میں مسلم نوجوانوں کو سرعام گھمبے سے باندھ کر پولیس اہلکاروں کی جانب سے پیٹنے کے معاملہ میں ہائیکورٹ نے گزشتہ سال 4 پولیس اہلکاروں کو قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں 14 دن کی جیل کی سزا اور دو ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا تھا، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے مجرم پولیس اہلکاروں کی سزا پر روک لگادی۔
تفصیلات کے مطابق اکتوبر2022 میں گربا پروگرام پر مبینہ طور پر مسلم طبقے کے لوگوں کی جانب سے پتھراؤں کے واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے سرعام مقامی لوگوں کے سامنے متعدد مسلم نوجوانوں کو گھمبے سے پکڑ کر ان پر ڈنڈوں سے پیٹا تھا۔

گجرات ہائی کورٹ نے اس معاملے میں پولیس اہلکاروں کو 14 دن قید کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف پولیس اہلکارسپریم کورٹ پہنچے تھے۔ سپریم کورٹ نے ان کی اپیل کوسماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے سزا پر روک لگا دی ہے۔ وہیں جسس نے پولیس کے رویہ پر سخت تنقید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں