حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے چیئرمین کے طور پر ایم مہیندر ریڈی کی تقرری کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے بھی جمعرات کو مہیندر ریڈی کی تقرری کو منظوری دے دی۔
امیر اللہ خان، ریٹائرڈ آئی اے ایس انیتا راجیندر، پلوائی رجنی کماری، یادیہ اور وائی رام موہن راؤ کو بھی ٹی ایس پی ایس سی کے ارکان کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ TSPSC چیئرمین کے عہدے کے لیے کل 370 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ حکومت نے ایک سرچ کمیٹی مقرر کی اور درخواستوں کی جانچ کرکے اہل امیدواروں کی سفارش کی تھی۔ حکومت نے غور کے لیے نام گورنر کو بھیجا تھا تاپم گورنر نے مہندر ریڈی کی تقرری کو منظوری دے دی۔
امکان ہے کہ مہندر ریڈی اس سال دسمبر تک ہی عہدہ پر برقرار رہیں گے کیونکہ کمیشن کے قوانین کے مطابق 62 سال بعد ریٹائر ہونا پڑتا ہے۔


