گیانواپی مسجد کی سروے رپورٹ سائنس کے ساتھ مذاق، اے ایس آئی ہندو مذہب کا غلام بن چکا ہے: اسدالدین اویسی

حیدرآباد (دکن فائلز) گیانواپی مسجد کی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی رپورٹ میں سنسنی خیز باتیں سامنے آنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے اور ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے پریس کانفرنس کرکے جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے گیانواپی مسجد سروے رپورٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے اے ایس آئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے صرف قیاس آرائیوں پر مبنی قرار دیا۔ یہ رپورٹ کسی بھی پیشہ ور ماہرین آثار قدیمہ یا مورخین کی طرف سے علمی جانچ کا نتیجہ نہیں ہے۔ اسدالدین اویسی نے برہمی کا اظہار کیا کہ رپورٹ قیاس آرائیوں پر مبنی ہے جو سائنس کے ساتھ مذاق کے مترداف ہے۔ اویسی نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا پر ہندو مذہب کا غلام بن کر کام کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں