آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے کہ 75 واں یوم جمہوریہ

حیدرآباد (دکن فائلز) ملک آج اپنا 75 واں یوم جمہوریہ منارہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج صبح نئی دلّی میں کرتویہ پتھ سے یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں ملک کی قیادت کیں۔ فرانس کے صدر ایمانول میکرون یوم جمہوریہ کی پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں جس میں بھارت کی مالا مال ثقافت، گونا گونیت، اتحاد اور ترقی، اس کی فوجی طاقت اور ترقی کرتی ہوئی اس کی ناری شکتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ یومِ جمہوریہ کی پریڈ صبح ساڑھے دس بجے سے شروع ہوئی اور یہ تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔ اس تقریب کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے قومی جنگی یادگار کے دورے سے ہوا، جہاں وہ ملک کےلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر اور جانباز فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ملک کی قیادت کیں۔

وِکست بھارت اور بھارت-لوک تنتر کی متروکا کے دو موضوعات پر مبنی اس سال کی پریڈ میں تقریباً 13 ہزار خصوصی مہمانوں نے شرکت کی۔ اس اقدام سے زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا گیا اور اس قومی تہوار میں جَن بھاگیداری کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

پہلی مرتبہ پریڈ میں 100 سے زیادہ خواتین، بھارتی موسیقی کے روایتی سازوں کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ خواتین پائلٹس ناری شکتی کو پیش کرتے ہوئے فلائی پاسٹ کے دوران سامعین کو محظوظ کریں گی۔ مسلح پولیس کی مرکزی فورسز کے دستے میں واحد خواتین عملے پر مشتمل دستہ بھی ہے۔ کرتویہ پتھ میں فرانس کی مسلح افواج کے ایک مشترکہ بینڈس اور مارچنگ دستہ بھی مارچ پاسٹ میں حصہ لے گا۔ ایک کثیر رول ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارہ اور فرانس کی فضائیہ کے دو رافیل جنگی طیارے اور خلائی فورس دستوں کے اوپر اُڑان بھری۔ ٹینک T-90 Bhishma، NAG میزائل نظام، انفرنٹری کمباٹ وہیکل، All-Terrain Vehicle, Pinaka، ہتھیاروں کو دیکھنے والے راڈار نظامSwathi ، Sarvatra موبائل بریجنگ سسٹم، ڈرون Jammer سسٹم اور درمیان اوسط تک مار کرنے والے سطح سے فضا میں وار کرنے والے میزائل نظام پریڈ میں توجہ کا مرکز رہیں ہیں۔ 16 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی جھانکیان بھی کرتویہ پتھ پر نمائش کی جائے گی، جس میں بھارت کے مالا مال ثقافتی گوناگونیت اور تخلیق کو نمایاں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں