حیدرآباد (دکن فائلز) بہار ہمیشہ سیاسی انہونی کےلئے کافی مقبول ہے اور یہاں کی سیاست میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔ بہار کی تازہ صورتحال سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں سیاسی منظرنامہ بدلنے والا ہے اور ایک بار پھر انہونی ہونے والی ہے۔
باوثوق ذرائع سے پتہ چلا کہ بہت جلد بہار میں این ڈی اے کی حکومت تشکیل ہوگی اور اس حکومت میں وزیراعلیٰ ہر بار کی طرح اس بار مرتبہ بھی وزیراعلیٰ ہوں گے جبکہ سشیل کمار مودی نائب وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بہار میں نئی حکومت کی حلف برداری تقریب اتوار کو منعقد ہوگی۔ بی جے پی کی حمایت کے ساتھ نتیش کمار ایک بار پھر بہار میں این ڈی اے حکومت کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔
اس دوران جیتن رام مانجھی نے ٹوئٹ کرکے اس بات کی تصدیق کی کہ بہار حکومت گرجائے گی اور نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’کیا آج ہی ہو جائے گا؟ کھیل اور کا…‘
आज ही हो जाएगा का जी?
खेला आउर का…— Jitan Ram Manjhi (@jitanrmanjhi) January 26, 2024


