فرانسیسی صدر میکرون کی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاؒ پر حاضری (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے 26 جنوری جمعہ کی راحت دہلی کی تاریخی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاؒ پر حاضری دی۔ میکرون رات تقریباً ساڑھے نو بجے 700 سالہ قدیم درگاہ پر پہنچے جو صوفی ازم کےلئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں مشہور صوفی نظام الدین اولیاء اور ان کے شاگرد امیر خسرو کی مزار موجود ہیں۔

میکرون کے ساتھ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے علاوہ دیگر فرانسیسی رہنما و عہدیدار بھی تھے۔ اس موقع پر درگاہ کے احاطہ میں قوالی کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران میکرون کو صوفی ازم کی تعلیمات سے واقف کروایا گیا۔

قبل ازیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمینوئل میکرون کا راشٹرپتی بھون میں استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ فرانس کے صدر یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں منعقدہ مرکزی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کےلئے ہندوستان آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے آج صبح کرتویہ پتھ پر منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی اور پریڈ کا مشاہدہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں