حیدرآباد (دکن فائلز) بالآخر مہاراشٹرا حکومت نے مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ کو قبول کرلیا، حکومت نے مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرانگ پاٹل کا مطالبہ قبول کر لیا۔ منوج جرانگے نے وزیر اعلی شنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہوں نے بہتر انداز میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہمارے مطالبات کو قبول کرلیا ہے، اسی لئے اب ہمارا احتجاج ختم ہوگیا۔
منوج جرانگے نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا بھی اعلان کیا وہ وزیراعلیٰ کے ہاتھ سے جوس پیکر اپنے احتجاج کو ختم کردیں گے۔ واضح رہے کہ جرانگے اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ نوی ممبئی میں احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔


