نتیش کمار نے وزیراعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا، بہار میں این ڈی اے اتحاد حکومت کی تشکیل امکان

حیدرآباد (دکن فائلز) نتیش کمار نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ امکان ہے کہ وہ بہت جلد بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے آج اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپدیا۔

کچھ دنوں سے جاری قیاس آرائیوں کے درمیان آج صبح نتیش کمار کی جنتا دل (یونائیٹڈ) نے لالو یادو کی آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد کو توڑکر بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ملالیا۔

نتیش کمار نے اتوار کی صبح تقریباً 11 جبے گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کے بعد آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے بنائی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔

بہار اسمبلی میں کل 243 سیٹیں ہیں جن میں آر جے ڈی کے 79 ایم ایل اے ہیں اور بی جے پی 78 ارکان اسمبلی ہیں، جبکہ جے ڈی (یو) کو 45، اور کانگریس کو 19 ارکان ہیں۔ اسی طرح سی پی آئی (ایم-ایل) 12، سی پی آئی (ایم) اور سی پی آئی 2 اور ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) کے 4 ارکان ہیں۔ مزید دو نشستیں اے آئی ایم آئی ایم کے پاس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں