سکندرآباد کی الفا ہوٹل میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم کھمم میں گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع مشہور ہوٹل الفا میں بم رکھنے سے متعلق کال وصول ہونے کے بعد علاقہ میں دہشت پھیل گئی جبکہ مسافرین پریشان ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے پولیس کو دھمکی آمیز فون کال کرکے الفا ہول میں بم رکھنے کی بات کہی۔ ہفتہ کی رات تقریباً 10:45 بجے فون کال موصول ہوا جس کے بعد پولیس الرٹ ہوگئی اور فوری طور پر الفا ہوٹل پہنچ گئی۔

پولیس نے گاہکوں اور ہوٹل عملے کو باہر بھیج دیا جبکہ بم اسکواڈ نے ہوٹل اور اطراف کے علاقہ میں تلاشی لی۔ تقریباً دو گھنٹے کی تلاشی کے بعد کہیں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی اور نہ ہی کوئی دھماکہ خیز مواد ملا۔ پولیس نے دھمکی آمیز کال کو فرضی قرار دیتے ہوئے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کی جارہی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کےلئے تفتیش میں جٹ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم غوث پاشاہ کو کھمم میں گرفتار کرلیا گیا۔ مونڈا مارکیٹ پولیس نے جعلی کال کرنے والے شخص کی شناخت کرتے ہوئے اسے کھمم میں گرفتار کرلیا۔ ملزم غوث پاشاہ سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں