حیدرآباد (دکن فائلز) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر سی اے اے کی مخالفت میں کھل کر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات نزدیک ہیں اس لئے بی جے پی نے سی اے اے کا معاملہ دوبارہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں جب تک زندہ ہوں، مغربی بنگال میں کوئی بھی سی اے اے کو نافذ نہیں کرسکتا‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بنرجی نے بی جے پی پر ووٹ بنک کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں فائدہ اٹھانے کےلئے سی اے اے کے معاملہ کو اٹھایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بی جے پی کے لیڈر شانتنو ٹھاکر نے مغربی بنگال کے چوبیس پرگنا علاقہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہفتہ کے اندر ملک بھر میں سی اے اے کو نافذ کردیا جائے گا۔


