حیدرآباد (دکن فائلز) آندھرا پردیش میں کیبل ٹیکنیشن کی گھر میں ضعیف خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں کام کے دوران کیبل ٹیکنیشن نے عمر رسیدہ خاتون کو اکیلا پا کر ان کے گلے میں پہنی سونے کی چین کو چوری کرنے کےلئے خاتون کا گلہ دباکر قتل کرنے کی کوشش کی۔
⚠️ Disturbing Clip⚠️
A young man who tied a towel around the neck of Lakshmi Narayanamma, who was alone in Anakapalli Gavarapalem Park Center, Andhra Prad, and gave her an 8-tula gold chain. In the CCTV footage, Govind, who works in cable, was identified
https://t.co/D98iWCxYlH— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) January 29, 2024
ملزم نے پہلے تولیہ کی مدد سے اور بعد میں ہاتھ سے خاتون کا گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ سونے کی چین اتار سکے۔ ملزم چین لے کر فرار ہوگیا جبکہ خاتون تشویش ناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج 26 جنوری شام 7:30 بجے کی ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف چوری اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کی شناخت گودن کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


