پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جمعرات کو عبوری بجٹ پیش کریں گی

حیدرآباد (دکن فائلز) پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ اجلاس کا آغاز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ نشست سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب سے ہوگا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن جمعرات کو عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ اجلاس اگلے مہینے کی 9 تاریخ تک جاری رہے گا۔ بجٹ اجلاس سے پہلے حکومت نے سبھی پارٹیوں کی ایک میٹنگ بلائی تھی تاکہ دونوں ایوانوں میں خوش اسلوبی سے کام کاج کو یقینی بنایا جا سکے۔ نئی دہلی میں میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نےکہا کہ حکومت صدرنشیں کی ہدایت کے مطابق سبھی امور پر تبادلۂ خیال کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ دونوں ایوانوں میں کام کاج خوش اسلوبی سے چلائے جانے کو یقینی بنایاجا سکے۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس رہنما پرمود تیواری نے کہاکہ کانگریس اور دیگر سیاسی پارٹیاں آنے والے اجلاس کے دوران ملک میں بے روزگاری، افراط زر اور بڑھتے ہوئے قرضے کے معاملات اٹھائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں