پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن عملے کے تمام 85 اہلکاروں کا تبادلہ، حیدرآباد پولیس کمشنر کا سنسنی خیز فیصلہ

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد پولیس کمشنر کتہ کوٹہ سرینواس ریڈی نے ایک سنسنی خیز فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے تمام عملے کا تبادلہ کردیا۔ حیدرآباد کے سی پی سرینواس ریڈی نے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں تعینات ہوم گارڈ سے لے کر اعلیٰ عہدیدار تک کا تبادلہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے، جس میں SIs، ASIs، PCs اور ہوم گارڈز بھی شامل ہیں۔ بیک وقت میں 85 اہلکاروں کا تبادلہ کردیا گیا۔ اسی کےس اتھ پولیس کمشنر نے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کےلئے تمام نئے عملے کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن شہر حیدرآباد کا انتہائی اہم پولیس اسٹیشن تصور کیا جاتا ہے جس کے حدود میں ایلاریڈی گوڑہ، ہنومان مندر، امام گوڑہ،، سری نگر کالونی، سالواہن نگر، ناگرجنا نگر، سبھاش نگر، شاردا کالونی، آر بی آئی کوارٹرس، وڈیرا بستی، شالیمار جنکشن، کیشو نگر، اپر بستی، پرتاپ نگر، سری نگر کالونی پارک اے۔ کالونی، این ایف سی ایل، ناگارجن سرکل، ناگارجن ہلز کے علاوہ امیرپیٹ ایلیفنٹ ہاؤس، شانتی نگر، درگا نگر، بونگولابستی، چیف منسٹر کیمپ آفس، لال بنگلہ، ابھے نگر، سیکٹر-2 میں اپراجیتا کالونی، بی ایس مکتا، کندن باغ، میتھوڈسٹ کالونی، گرین لینڈس گیسٹ ہاؤس، کندن باغ آفیسرس کالونی، سیکٹر میں کنٹری کلب۔ 3. اوما نگر، حسین نگر، راج بھون چھلا، موناپا سرکل، درگا نگر، سنٹرل، پنجگٹہ، کماریبستی ظفر علی باغ، سیکٹر-4 میں کپاڈیہ لین، پنج گٹہ جنکشن، دوارکاپوری کالونی، ارمنزل، کے سی پی جنکشن، نمس، پنجگٹہ مارکیٹ، ہندی نگر، بالاپور بستی، رام کرشن نگر و دیگر علاقے آتے ہیں۔

پولیس اسٹیشن کے پرانے عملے کے تعلق سے عوامی شکایات موصول ہونے کے بعد کمشنر پولیس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پولیس اسٹیشن سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے بیٹے کے ریش ڈرائیونگ معاملہ کے بعد سے سرخیوں میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں