کے سی آر نے آج اسمبلی پہنچ کر بحیثیت رکن حلف لیا

حیدرآباد (دکن فائلز) بی آر ایس سربراہ اور تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر نے بطور رکن اسمبلی آج حلف لیا۔ جب وہ اسمبلی پہنچے تو بی آر ایس کے اہم قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ کے سی آر سیدھے اسمبلی اسپیکر کے چیمبر پہنچے۔ اسپیکر نے انہیں ایم ایل اے کی حیثیت سے حلف دلایا۔ جبکے سی آر اسمبلی میں آئے تو پارٹی کے تمام ایم ایل ایز وہاں موجود تھے۔ تاہم، یہ قابل ذکر ہے کہ بی آر ایس کے دو نئے ایم ایل اے پربھاکر ریڈی اور پرکاش گوڑ جنہوں نے حال ہی میں سی ایم ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر موجود نہیں تھے۔

دوسری طرف کولہے کے آپریشن کے بعد کے سی آر کی صحت بہتر نظر آرہی تھی۔ وہ کافی متحرک بھی لگ رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ کے سی آر جو چیف منسٹر کی حیثیت سے گزشتہ دس برسوں کے دوران اسمبلی کی گیٹ نمبر ایک سے آیا جایا کرتے تھے تاہم آج وہ گیٹ نمبر 2 سے اسمبلی میں داخل ہوئے۔ آج ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد وہ پہلی بار اپوزیشن لیڈر کے طور پر اسمبلی میں داخل ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں