گیانواپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دینے کے خلاف مسلم فریق الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع

حیدرآباد (دکن فائلز) وارانسی میں گیانواپی مسجد کا انتظام کرنے والی انجمن انتفاضہ مسجد کمیٹی نے وارانسی کی ضلعی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ کا رخ کیا ہے جس میں ہندوؤں کو مسجد کے جنوبی تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دی گئی۔ وہیں مسلم فریق نے ضلع عدالت میں بھی ایک عرضی دائر کرکے تہہ خانے کے اندر پوجا پر 15 دن تک روک لگانے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں آج صبح سب سے پہلے مسلم فریق نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ مسلم فریق نے سپریم کورٹ سے مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دینے کے ضلعی عدالت کے خلاف رجوع ہوا تھا تاہم سپریم کورٹ نے معاملہ کو سننے سے ہی انکار کردیا تھا۔

گذشتہ روز وارانسی کے ڈسٹرکٹ جج نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ گیانواپی مسجد کمپلیکس کے اندر مہر بند تہہ خانے میں ہندوؤں کو پوجا کرنے کے انتظامات کریں، جس کے بعد عجلت میں ہندو فریق نے رات 3 بجے ہی تہہ خانہ میں پوجا پاٹ شروع کردی۔مسجد کی انتظامی کمیٹی نے انتظامیہ کی جانب سے راتو رات کی گئی برق رفتار کاروائی پر سوال اٹھائے اور ہندو فریق کی حرکت پر تنقید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں