گیانواپی مسجد لکھے بورڈ پر مسجد کی جگہ مندر کا اسٹیکر چسپاں کردیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے وارانسی شہر میں تاریخی گیانواپی مسجد کے قریب راستہ بتانے والے بورڈ پر ہندو تنظیم کے ارکان نے ’مسجد‘ کا لفظ ہٹا کر ’مندر‘ کا اسٹیکر چسپا کردیا گیا جبکہ بورڈ پر گیانواپی مسجد تحریر تھا۔ اس سلسلہ میں ابھی تک کسی پولیس کاروائی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق اس سلسلہ میں پولیس میں نہ ہی کسی نے کوئی شکایت کی اور نہ ہی پولیس نے کوئی مقدمہ درج کریا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وارانسی عدالت کی جانب سے گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں ہندوؤں کو پوجا کی اجازت دینے کے بعد ہندو تنظیم کے ارکان نے گیانواپی مسجد کے قری واقع بورڈ سے مسجد کے لفظ کے مطابق پر مندر تحریر کردہ اسٹیکر چسپاں کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں