حیدرآباد (دکن فائلز) گیانواپی مسجد معاملہ میں غور و خوص کےلئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا آج شام دہلی میں ایک نتہائی اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم رہنماؤں اور علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ اجلاس دہلی میں جمعیت علمائے ہند کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔ تقریباً دو گھنٹے تک مختلف تنظیموں سے وابستہ ارکان نے ہنگامہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آگے کے لائحہ عمل پر حکمت عملی تیار کی گئی۔
اس موقع پر کسی بھی مسلم رہنما نے میڈیا سے بات نہیں کی جبکہ ایسا مانا جارہا ہے کہ 2 فروری بروز جمعہ کو بڑے پیمانہ پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں مولانا ارشد مدنی، بیرسٹر اسدالدین اویسی، مولانا محمود مدنی، سید قاسم رسول الیاس، کمال فاروقی، انجینئر سلیم، ملک محتشم و دیگر علمائے کرام و رہنماؤں نے شرکت کی۔


