حکومت مسلمانوں سے مساجد چھین رہی ہے، ملک کے اقلیتوں میں غم و غصہ ہے: لوک سبھا میں تحریک تشکر پر بیرسٹر اسدالدین اویسی کا خطاب (ویڈیو ضرور دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے ایک بار پھر ملک کے مسلمانوں کی آواز کو لوک سبھا میں اٹھایا۔ انہوں نے صدر جمہوریہ کے خطبہ میں اقلیتوں خاصکر مسلمانوں کو نظرانداز کرنے پر احتجاج کیا۔ تحریک تشکر پر خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ 17 کروڑ مسلمانوں کو ناراض کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلمانوں سے ان کی مساجد کو چھین رہی ہے۔ انہوں نے بابری مسجد سے لیکر دہلی میں حالیہ دنوں میں شہید کی گئی مہرولی مسجد اور گیانواپی مسجد کا ذکر کیا۔

اسدالدین اویسی کی مکمل تقریر کا مشاہدہ کریں:

اپنا تبصرہ بھیجیں