اب تاج محل میں عرس اور نماز پر پابندی کا مطالبہ

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کی ایک ہندوتوا تنظیم نے اب آگرہ عالمی شہرت یافتہ تاج محل میں نماز ادا کرنے اور عُرس کے انعقاد پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے تاج محل میں نماز اور عرس پر پابندی عائد کرنے کےلئے عدالت میں عرضی دائر کی ہے۔

دنیا کے سات عجوبوں میں شامل عالمی شہرت یافتہ تاریخی عمارت تاج محل میں ہر سال شاہجہاں کا عرس بڑے پیمانہ پر منعقد ہوتا ہے، جس میں بلالحاظ مذہب و ملت ہندو و مسلم عوام سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ ہندو تنظیم کی جانب سے داخل کی گئی عرضی پر عدالت نے شاہجہاں عُرس کمیٹی کو نوٹس جاری کرکے 4 فروری تک جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔

ہندو تنظیم نے اس سال 6 فروری کو تاج محل میں شاہجہاں کے عرس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں