جھارکھنڈ میں چمپائی سورین حکومت نے فلور ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرلی

حیدرآباد (دکن فائلز) جھارکھنڈ میں چمپائی سورین حکومت نے آج اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کردی۔ چمپئی سورین حکومت نے آسانی کے ساتھ اسمبلی میں اکثریت کے امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔ 81 رکنی اسمبلی میں اسے 47 ووٹ ملے۔ قبل ازیں رانچی میں واقع جھارکھنڈ اسمبلی کا دو روزہ خصوصی اجلاس کا آج آغاز ہوا، سب سے پہلے گورنر نے خطبہ دیا۔

اجلاس کے آج پہلے دن نئے وزیراعلیٰ چمپائی سورین نے آسانی کے ساتھ فلور ٹسٹ جیت لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں