حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ حکومت نے وقف بورڈ کی تشکیل جدید کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ شروع کر دیئے ہیں۔ ریونت ریڈی حکومت نے کانگریس کے سینئر رہنما سید عظمت اللہ حسینی کو وقف بورڈ کا رکن مقرر کیا ہے جبکہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ 16 فروری کو وقف بورڈ کے اجلاس میں انہیں چیرمین منتخب کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ وقف بورڈ کی تشکیل جدید کےلئے کاروائی کی جارہی ہے۔


