حیدرآباد کے قریبی علاقوں میں زلزلے کے متعدد جھٹکے

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں حیدرآباد سے لگے اضلاع میں کچھ زلزلہ کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سنگاریڈی ضلع میں ایک اور زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جبکہ گذشتہ 10 دنوں کے دوران یہ دوسرا زلزلہ تھا۔ گذشتہ ماہ 27 تاریخ کو نیالکل منڈل میں زلزلہ آیا تھا۔ علاقہ میں معمولی زلزلہ کے جھٹوں کے بعد لوگ خوفزہ ہیں۔ دس دنوں کے دوران دو زلزلے آنے سے گاؤں کے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ نیالکل منڈل کے نیالکل اور مونگی گاؤں میں آئے معمول نوعیت کے زنزلہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اسی طرح گذشتہ روز حیدرآباد کے ایک اور قریبی علاقہ وقارآباد میں بھی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق پیر کے روز تلنگانہ کے وقار آباد ضلع میں آئے زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.5 ریکارڈ کی گئی۔ این سی ایس کے مطابق ہندوستانی معیاری وقت (IST) کے مطابق 13:34:02 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں