حیدرآباد (دکن فائلز) الہ آباد ہائی کورٹ نے آج گیانواپی جامع مسجد کمیٹی کی اس عرضی پر جس میں ہندوؤں کو تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دینے پر روک لگانے کی اپیل کی گئی تھی پر آج سماعت کی۔ مسلم فریق نے وارانسی کی ضلعی عدالت کے اس حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا جس میں مسجد کے ایک تہہ خانے میں ہندوؤں کو پوجا کرنے کی اجازت دی گئی۔
جسٹس روہت رنجن اگروال نے آج اس معاملہ پر سماعت کی تاہم اب 7 فروری کو بھی یہ سماعت جاری رہے گی۔ انجمن انتفاضہ جامع مسجد کمیٹی کی عرضی پر آج سماعت شروع ہوئی تاہم وقت ختم ہونے کے بعد معزز جج نے سماعت کو اگلے دن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سماعت 7 جنوری کی صبح 10 بجے دوبارہ شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو گیانواپی مسجد کمیٹی نے ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر پوجا پر روک لگانے کی التجا کی تھی تاہم عدالت نے مسلم فریق کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے اس معاملہ کی سماعت کےلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔
دوسری جانب مسجد انتظامیہ کمیٹی نےامت مسلمہ سے دعاؤں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔


